پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹائیگرزبھارتی سورمائوں کوگھیرنے کاخواب دیکھنے لگے

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتح اللہ(نیوزڈیسک ) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ کا آغاز بدھ سے فتح اللہ میں ہورہا ہے، بنگال ٹائیگرز بھارتی سورمائوں کو گھر میں گھیرنے کا خواب دیکھنے لگے، ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں شکست کا حساب بھی چکتا کرنے کی کوشش ہو گی، کپتان مشفیق الرحیم کی وکٹ کیپنگ کے حوالے سے فیصلہ آخری لمحات میں کیا جائے گا،ان کا کہنا ہے کہ ہم مہمان سائیڈ کو ٹف ٹائم دیں گے،کامیابی کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔
دوسری جانب نئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے سفر کا آغاز کامیابی سے کرنے کیلئے پرعزم ہیں، انھوں نے پانچ بولرز میدان میں بھی اتارنے کا عندیہ دیا۔ پچ پر گھاس موجود مگر منتظمین کو یقین ہے کہ یہ سلو ٹریک ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے متنازع کوارٹر فائنل نے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ کی شدت میں اضافہ کردیا ہے، میزبان سائیڈ نے حال ہی میں پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا کرنے میں بھی کامیاب رہی، جس سے اس کے حوصلے کافی بلند ہوچکے۔
وہ اب اپنے ہوم گرانڈ پربھی بھارت کومزہ چکھانے کی خواہاں ہے،البتہ بلوکیپس کیخلاف اس کا ٹیسٹ ریکارڈ انتہائی مایوس کن ہے،دونوں ٹیموں کا اب تک 6 بار سامنا ہوا اور پانچ میں بنگلہ دیش کو شکست ہوئی اورایک ڈرا پرختم ہوا۔ مشفیق الرحیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں انگلی پرچوٹ کھا بیٹھے تھے جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی،آخری لمحات میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ وکٹ کیپنگ کریںگے یا نہیں، اگر وہ گلوز سنبھالنے کے قابل نہیں ہوئے تو پھر لٹن داس کے ڈیبیو کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
مشفیق کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کی پرفارمنس میں کافی بہتری آچکی، یہ یکطرفہ مقابلہ نہیں بلکہ ہم مہمان ٹیم کوٹف ٹائم دیں گے، ہماری کامیابی کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔ ادھر ویرات کوہلی اپنی ٹیسٹ کپتانی کے سفر کا آغاز کامیابیوں کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ صرف 26 برس کی عمر میں ٹیم کی قیادت ملنے کا کبھی تصوربھی نہیں کیا تھا، ہم کامیابی کے لیے پراعتماد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم6 بیٹسمین اور5 بولرز کے ساتھ میدان سنبھال سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…