جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عالمی بانڈز کی پاکستانی مارکیٹ میں انٹری ، یہ کس کرنسی میں جاری کیے جائیں گے ؟تیاریاں مکمل ، عام کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت نے عالمی بانڈزمارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، پاکستان کا یورو بانڈ اور سکوک جاری کرنے کا ارادہ ہے، وزارت خزانہ نے اجرا کیلئے مالیاتی مشیروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ڈھائی سال بعد عالمی بانڈز مارکیٹ میں انٹری کی تیاری کرلی ہے ، پاکستان ایک بار پھر یورو اور سکوک بانڈز جاری کرے گا۔یورو اورسکوک بانڈزکیاجرا کے لئے وزارت خزانہ نے مالیاتی مشیروں کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ

14 اکتوبر ہے۔وزارت خزانہ یورو اور سکوک بانڈز کے لئے الگ الگ مالیاتی مشیروں کے کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے، ایک کنسورشیم میں سکوک بانڈز کے لئے اور ایک یورو بانڈز کے لئے ہوگا۔حکومت دو ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ان بانڈز کی میچورٹی ایک سال کی ہوگی۔یاد رہے مالی سال 2017-18 میں پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈزجاری کئے تھے، ان میں ایک ارب ڈالر کے پانچ سالہ سکوک بانڈز اور ڈیڑھ ارب ڈالر کے دس سالہ یورو بانڈز شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…