اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کاتیسرا روز مکمل

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا نتیجہ خیز مقابلہ ثابت ہوا۔میچ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کرکٹ ٹیم کو 1 اننگز اور 100 رنز سے شکست دی۔ اسپنرز ظفر گوہر اور بلال آصف نے مجموعی طور پر میچ میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے

آفاق رحیم اور حیدر علی نے میچ کے تیسرے روز دوسری اننگز کا آغاز کیاتو آفاق رحیم 54 گیندوں پر 14 رنز بنا کرفاسٹ باولر احسان عادل کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ 153 منٹ کریز پر موجود رہنے والے حیدر علی بھی محض 33 رنزاسکور کرکے ہمت ہارگئے۔116 گیندوں کا سامنا کرنے والے حیدر علی کو وقاص مقصود نے آوٹ کیا۔فاسٹ باولرز کی جانب سے اوپنرز کا شکار کرنے کے بعد سنٹرل پنجاب کے اسپنرز نے ناردرن کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا اور 219 رنز پر حریف ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔میزبان ٹیم کی جانب سے تجربہ کار اسپنر بلال آصف نے 4 اور ظفر گوہر نے 3 شکار کیے۔مجموعی طور پر ظفر گوہر نے میچ میں 7 اور بلال آصف نے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ا س سے قبل سنٹرل پنجاب کے 433رنز کے جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 114 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔دوسری جانب بگٹی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔ بلوچستان کے 500 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں308 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ دن کے اختتام پر سدرن پنجاب نیدوسری اننگز میں 132 رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ ا س سے قبل 161 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر سدرن پنجاب نے تیسرے روز بیٹنگ کا آغاز کیا تو عمر صدیق اپنے انفرادی اسکور میں کسی رنز کا اضافہ کیے بغیر67 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے تاہم عمران

رفیق نے دوسرے اینڈ سے مزاحمت جاری رکھی۔وہ 110 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں19 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔آلراونڈر بلاول بھٹی کے 57 رنز کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹیم 308 رنز بناسکی۔ مہمان ٹیم کے آوٹ ہونے والے آخری بیٹسمین راحت علی تھے جنہوں نے 2 رنز اسکور کیے۔ بلوچستان کی جانب سے اسپنر محمد اصغر نے 3 جبکہ یاسر شاہ، تاج ولی اور عمر گل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے کپتان شان مسعود اور سمیع اسلم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔دونوں کے درمیان 84 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی۔ شان مسعود 45 اور سمیع اسلم 37 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔تیسرے روز سدرن پنجاب کی جانب سے آوٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین صہیب مقصود تھے۔ انہوں نے 4 رنز بنائے۔دن کے اختتام پر عمر صدیق 26 اور عمران رفیق 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 اورمحمد اصغر نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کرچکے ہیں۔مہمان ٹیم اب بھی 60 رنز کے خسارے میں ہے۔ اس سے قبل بلوچستان کے کپتان عمران فرحت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 500 رنز بنا کرپہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ادھر یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری دوسرے راونڈ کے میچ میں سندھ کے 476 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر

296 رنز بنالیے ہیں۔ اشفاق احمد نے سنچری جبکہ عادل امین نے نصف سنچری بنائی۔ذوہیب احمد 70 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو مہمان ٹیم نے 97 رنز 2 کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ میچ کے تیسرے روز خیبرپختونخوا کی جانب سے عادل امین انفرادی اسکور میں 7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 70 رنز بنائے تاہم اشفاق احمد کی مزاحمت جاری رہی۔ انہوں نے15 چوکوں کی مدد سے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔جس کے بعد ذوہیب خان

میزبان باولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ وہ 70 رنز بناکر ناٹ آوٹ ہیں۔وکٹ کے دوسری طرف عمر خان 21 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلی اننگز میں ابھی 180 رنز کے خسارے میں تھی کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔خراب موسم کے باعث تیسرے روز کے اختتام تک خیبرپختونخوا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ اس سے قبل عمیر بن یوسف اور فوا د عالم کی سنچریوں کی بدولت سندھ نے9 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنزبنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…