لاہور( آن لائن ) جنوبی افریقن لڑکی کوپاکستانی لڑکے سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، پاکستانی امیگریشن حکام نے لڑکی کووالدہ کی عیادت کے لئے اپنے وطن واپس جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق عدالت نے ڈائریکٹر امیگریشن لاہور کوجواب سمیت ذاتی حیثیت میں کل طلب کررکھا ہے۔اس ضمن میں درخواست گزار افتخار شاہد نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست موقف اپنایا ہے کہ امیگریشن حکام نے جنوبی افریقن لڑکی نذویرا احمد کو بورڈنگ کے
باوجود آف لوڈ کردیا جو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نذویرااحمد نے پاکستانی لڑکے عبدالرحمن سے شادی کی جس کے بعد دونوں پاکستان آئے اور ان کے ہاں ایک بیٹا علی حیدر پیدا ہوا۔عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزارت داخلہ نے بیوی کو پاکستانی شہریت نہیں دی۔ تین برس بعد بیوی کو اس کی والدہ جو کے شدید علیل ہیں، سے ملانے کے لئے ائیرپورٹ گئے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔