اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

منیبہ علی کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو نیشنل چیمپئن شپ میں پہلی فتح دلادی

datetime 24  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن )قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے پانچویں لیگ میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 8 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ لاہور جمخانہ کلب گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم نے 176 رنز کا ہدف 44ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پی سی بی بلاسٹرز کی کپتان رامین شمیم نے ٹاس جیت کر پہلے

بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔18 کے مجموعی اسکور پر پی سی بی بلاسٹرزکی اوپنر عائشہ ظفر 1 رنز بناکر آوٹ ہوگئیں جبکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والی عمیمہ سہیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئیں۔ جس کے بعد اوپنر سدرہ امین اور کائنات حفیظ نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔دونوں کے درمیان 45 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سدرہ امین 47 رنز بنا کر آوٹ ہوگئیں۔پی سی بی بلاسٹرز کے 105 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد عالیہ ریاض نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ 72 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔ پی سی بی بلاسٹرز کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 175 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے ماہم طارق نے 10 اوورز میں 35 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انعم امین، ثنا میر، ندا ڈار، نائلہ نذیراور کائنات امتیاز نے 1،1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 43.3 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ 176 رنز کے تعاقب میں فاتح ٹیم کی جانب سے ناہیدہ خان اور منیبہ علی نے اننگز کامحتاط آغاز کیا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان88 گیندوں پر 69 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ناہیدہ خان 38 رنز بنا کر آوٹ ہوگئیں۔ کریز پر آنے والی تیسری بیٹر جویریہ خان اور منیبہ علی کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جویریہ خان 44 رنز بنا کر آوٹ ہوگئیں تاہم پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور منیبہ علی نے کیا۔ وہ 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے کپتان رامین شمیم نے دونوں کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پرمنیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ایونٹ کاآخری لیگ میچ24 ستمبر کو پی سی بی ڈائنامائٹس اور پی سی بی چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…