قاہرہ(نیوزڈیسک) مصر میں رواں سال مئی کے دوران افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قومی شماریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مئی کے دوران افراط زر کی شرح 13.5 فیصد رہی جو کہ اپریل میں 11.0 فیصد کی سطح ر تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں جولائی 2014ئی کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا اور افراط زر کی شرح 13.5 فیصد تک پہنچ گئی،جس کی وجہ حکومت کی طرف سے توانائی پر دی جانے والی سبسڈی کا ختم ہونا ہے۔ اکتوبر میں افراط زر کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں