ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

 قائداعظم  ٹرافی میں سنچری بنانے والے فواد عالم بد قسمت ترین کھلاڑیوں میں شامل،افسوسناک انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(  آن لائن) اگر پاکستان کی کرکٹ میں بدقسمت ترین کھلاڑیوں کی فہرست مرتب دی جائے تو بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد احمد کا نام پہلے نمبر پر ہو گا۔فواد عالم پاکستان کے ڈومیسٹک میں ہر طرز کی کرکٹ میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے دکھائی دیئے

تاہم اب تک وہ سیلکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔حال میں فواد عالم نے قائداعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے خلاف اپنے کریئر کی 31 ویں سینچری اسکور کی۔انہوں نے اب تک 247 اننگز میں 11 ہزار 559 رنز بنائے ہیں جس میں 42 مرتبہ وہ ناقابل شکست رہے، اور اس سینچری کی بدولت ان کے کرئیر کی اوسط 56.38 ہو گئی ہے۔ان سے بہتر اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں میں بھارت کے ہنوما وہرای 60 کی اوسط سے پہلے، بنگلہ دیش کے مصدق حسین59.58 کی اوسط کے ساتھ دوسرے، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 59.05 کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب فواد عالم اپنے آپ کو بدقسمت کھلاڑی تصور نہیں کرتے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا کام میدان کے اندر کارکردگی دکھانا ہے، اتار چڑھا زندگی کا حصہ ہیں، آپ ہمیشہ وہ چیز حاصل نہیں کر سکتے جسے آپ چاہتے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے جبکہ ٹیم میں منتخب کرنا سیلکٹرز کا کام ہے، مایوس ہونا قدرتی عمل ہے جب آپ اتنی محنت کررہے ہوں اور کوئی نوٹ نہ کرے اس پر دکھ ضرور ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…