جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید لمبی چوڑی تقریروں میں مگن ،ریلوے مسافررل گئے 533سٹیشنوں میں سے کتنے پر پینے کا صاف پانی دستیاب ہے؟جانئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (صباح نیوز) ریلوے اسٹیشنز پر مسافر صاف پانی کیلئے ترس گئے، مسافروں کو سہولیات دینے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، ریلوے کے 533 ریلوے اسٹیشنوں میں سے صرف 12پر پینے کاصاف پانی دستیاب ہے ،پشاور،کراچی اورکوئٹہ ڈوپژن میں ایک بھی اسٹیشن پر فلٹریشن پلانٹ موجود نہیں۔ پاکستان ریلوے کے 7 ڈویژن میں صاف پانی مہیاکرنے کے صرف 12 ریلوے اسٹیشنوں پرفلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ کل 533 ریلوے اسٹیشنوں میں سے 157 اہم اور بڑے ریلوے اسٹیشن ہیں۔دستاویزات کے مطابق

ریلوے کے کل 7 ڈویژن ہیں جن میں سے پشاور،کراچی اورکوئٹہ کے کسی ریلوے اسٹیشن میں صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ نہیں لگایاگیاہے راولپنڈی اور ملتان ڈویژن میں ایک ،لاہورڈویژن میں 4اور سکھر ڈویژن میں 6فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ محکمہ ریلوے کی ترجمان قراۃ العین نے مؤقف دیتے ہوئے کہاکہ وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے 2ماہ قبل پریس کانفرنس میں تمام بڑے اسٹیشنوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے زبانی احکامات دیے تھے اگر کسی ڈویژن نے نہیں لگایاتواس کاذمے دار متعلقہ ڈویژن ہے ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…