منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کو ایک ماہ میں 152 ارب روپے کے پرائز بانڈز واپس مل گئے،سی ڈی این ایس

datetime 23  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن ) عوام الناس نے 40 ہزار روپے مالیت والے پرائز بانڈز واپس کرکے رقوم حاصل کرلی ہیں۔ حکومت کی جانب سے جون 2019 سے 40 ہزار روپے مالیت والے پرائز بانڈز کی فروخت پرپابندی عائد کردی گئی ہے البتہ لوگوں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ تک

اپنے پاس موجود پرائز بانڈز واپس کرکے روپے لے سکتے ہیں۔مرکزی بنک نے چالیس ہزار روپے کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کی فروخت روک دیلوگوں کی جانب سے 31 اگست 2019 تک 152 ارب روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) کی جانب سے جاری کئے ہیں۔سی ڈی این ایس حکام کو توقع ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے 194 ارب روپے مالیت کے 40 ہزارروپے کی مالیت والے پرائز بانڈز واپس کردیں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2019 کے مہینوں میں بالترتیب 40 اور 112 ارب روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کیے گئے تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 24 جون2019 کو ایک سرکولر جاری کیا تھا جس میں تمام کمرشل بینکوں کو ہدایات دی گی تھیں کہ وہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی فروخت بند کردیں۔ پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ 31 مارچ 2020 تک اپنے پاس موجود پرائز بانڈز واپس کرسکتے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…