اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سکینڈل معاملے کے ملزم میاں طارق نے کہاہے کہ مجھے بے گناہ طورپر مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے ، میڈیا میرے بیٹے کی بازیابی کیلئے مدد کرے ۔عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میڈیا میرے بیٹے کی بازیابی کے لیے مدد کرے۔ ملزم میاں طارق نے کہاکہ مجھے بے گناہ طور پر مقدمے میں پھنسایا جارہاہے۔