جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کو لگام ڈالنے کا بہترین حل،معاہدے ڈالر میں نہیں چینی کرنسی میں ہوں گے، پاکستانی روپے کو مستحکم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے وفاقی حکومت کی طر ف سے ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے چینی کرنسی میں کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روپے کی قیمت مستحکم ہوگی اور ڈالر کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کو متعدد ٹھیکے دیئے گئے ہیں ان سے سابق دور میں قرضے بھی لئے گئے ہیں لیکن ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد ادائیگیوں میں مشکلات میں اضافہ ہورہا تھا نیز ڈالر بڑھنے سے یہ قرضے بھی مسلسل بڑھ رہے تھے اب چینی کرنسی میں معاہدے کرنے سے حکومت کو ڈالر میں ادائیگی کرنے سے نجات ملے گی اور ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔میاں خرم الیاس نے کہا کہ پاکستان چین کی سرحدیں ساتھ ملنے سی اور سی پیک کے ذریعے زمینی رابطہ استوار ہونے سے پاکستان کی چین کے ساتھ تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں ڈالر بطور کرنسی استعمال ہوتی تھی جس سے ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھ رہی تھی اب چین اور پاکستان کے درمیان چینی کرنسی میں تجارتی لین دین اور چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں میں لین چینی کرنسی کے استعمال سے روپے کی قدر مستحکم ہوگی اور ڈالر سے نجات ملے گی۔  میاں خرم الیاس نے وفاقی حکومت کی طر ف سے ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے چینی کرنسی میں کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روپے کی قیمت مستحکم ہوگی اور ڈالر کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…