بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

احد چیمہ کیخلاف نیب کا سخت ایکشن ، اربوں مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم جاری کر دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر انتظامی افسران کو خط لکھ دئیے گئے

جس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے تمام اثاثہ جات کو تحویل میں لینے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی، فلیٹ، بینک اکائونٹ، متعدد اپارٹمنٹ، پلاٹس کو بھی تحویل میں لیا جائے گا۔نیب لاہور کے مطابق زمینوں کی تفصیلات میں موزہ کرباتھ میں موجود 22 کنال 19 مرلہ زرعی زمین، موزہ جھولکے میں موجود 48 کنال 10 مرلہ زمین، موزہ ڈھوری میں 21 کنال 4 مرلہ زرعی زمین اور مرزہ تیڈھا میں موجود 99 کنال 17 مرلہ زمین سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔لاہور کے علاوہ حافظ آباد میں موجود 113 کنال 19 مرلہ زرعی زمین اور دیگر 188 کنال 12 مرلہ زمین بھی فوری قبضہ میں لینے کے احکامات صادر کر دیئے گئے۔ پلاٹوں کی تفصیلات میں بینک الفلاح ایمپلائیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں 15، 15 مرلہ کے 2 پلاٹ، گلبرگ ریذیڈینشیا اسلام آباد میں قائم آئی بی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 1 پلاٹ، ایف آئی اے کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں موجود 2 پلاٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 4 پلاٹ، فیصل ریزیڈینشیا اسلام آباد میں 3 پلاٹ بھی فریز کی گئی جائیدادوں میں شامل ہیں۔ملزم احد خان چیمہ کے نام موجود ہل لاک ویو اسلام آباد میں موجود اپارٹمنٹ بھی فریز کر دیا گیا ہے۔ نیب لاہور کیجانب سے جاری آرڈر میں پابند کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے عہدہ کے آفیسر کو متعین کیا جائے اور تمام زمینوں اور دیگر اثاثہ جات پر فوری طور پہ قبضہ حصولی کے جاری کر دی آرڈر پر عملدرآمد کروایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…