واشنگٹن (آن لائن)امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح سود میں25 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو نے فاقی فنڈز کی شرح سود 1.75 فیصد تا 2 فیصد مقرر کی ہے۔یہ رواں سال میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ریٹ میں کی جانے والی دوسری کٹوتی
ہے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی اقتصادی مستقبل پر موجودہ عالمی صورتحال کے اثرات اور اعتدال پسند افراط زر کے دبائو کی بنیاد پر امریکی فیڈرل ریزرو نے سود کی شرحوں میں کمی کا فیصلہ کیا، لیکن امریکی معیشت کے سامنے درپیش غیر یقینی صورتحال اب بھی بدستور موجود ہے۔