جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

وزیر اعظم عمران خان آئندہ دسمبر میں جدید ترین انفراسٹرکچر سے مزین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کرینگے

datetime 19  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی ) وزیر اعظم عمران خان آئندہ دسمبر میں جدید ترین انفراسٹرکچر سے مزین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے اور اس سلسلے میں انڈسٹریل سٹی کے لیے زمین کے حصول کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارفیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے فیڈمک کیمپ آفس میں غیر ملکی اور

مقامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس انڈسٹریل سٹی میں 350 سے 400 میگا صنعتی یونٹ قائم کیے جائیں گے جس سے روزگار کے اڑھائی سے تین لاکھ مواقع پیدا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو پیش کردہ بہترین مراعاتی پیکیج سے بڑی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور اس سلسلے میں خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لئے مزید کئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایس ایم ایز) کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے ایک حصہ مختص کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف چھوٹے تاجروں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ صنعتی اسٹیٹ میں نئے ایس ایم ایز کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ میاں کاشف نے سرمایہ کاروں کو ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے معاشی اصلاحات پیکیج کے اہم نکات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے انقلابی مراعات اور برآمدات ، کاروبار میں آسانی اور قومی معیشت کے اہم شعبوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…