بنوں (آن لائن) وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی سید عابد علی شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوگئی ویڈیو میں وہ لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں جنوبی اضلاع کے سب سے بڑے تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر سید عابد علی شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی بے ہودہ لڑکی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں جس پرجمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی اور بنوں کے عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک تعلیمی درسگاہ کا سربراہ معاشرے میں باپ
کی حیثیت رکھتا ہے ایسے شخص کو اس طرح کے محفلیں سجانا غیر اخلاقی اور قانونا جرم ہے یہ اب تک یونیورسٹی میں اخلاقیات کا درس دیتے رہے ہیں لیکن اب وہ خود اخلاق کے دائرے سے نکل چکا ہے جس کا طلباء و طالبات پر انتہائی برا اثر پڑے گا پاکستان تحریک انصاف ایسے لوگوں کو تعلیمی درسگاہوں میں بیٹھا کر دنیا کو کیا پیغام دے رہی ہے عوام نے کبھی بھی ایسی تبدیلی لانے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا تھا ایسی تبدیلی لانے کی کوشش کی گئی تو جے یو آئی سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے کھڑی ہوگی پی ٹی آئی کو ایسے تعلیم چاہیے تو یہ خواب ہم کسی صورت پورا نہیں ہونے دینگے۔