اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، اس کی اتنی حیثیت نہیں کہ کسی کو این آر او دے سکے، عمران خان دراصل خود این آر او لینے کے چکر میں ہیں، اپوزیشن کسی صورت عمران خان کو این آر او نہیں دے گی۔عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں رحمن نے کہاکہ عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہے،
اس کی اتنی حیثیت نہیں کہ کسی کو این آر او دے سکے۔ انہوں نے کہاکہ این آر او نہ دینے کی بات کرکے عمران خان اپنی اہمیت بتانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان دراصل خود این آر او لینے کے چکر میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کسی صورت عمران خان کو این آر او نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ڈھول کا پول کھل چکا ہے، عوام پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔