کراچی( آن لائن)سندھ کی سیاست میں مرتضٰی بھٹو کے صاجزادے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کی انٹری نے ہلچل مچا دی۔ والد کی جائے قتل پر ننگے پاؤں پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ فاطمہ بھٹو کے بھی جلد پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق سندھ کی سیاست میں میر مرتضٰی بھٹو کے صاجزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی انٹری ہوچکی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئراپنی والدہ غنوٰی بھٹو کے ہمراہ اپنے والد
کی جائے قتل پر پہچنے جہاں انہوں نے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے ننگے پاؤں قبر پر آکر سب کو اپنی طرف متوجہ کیا جبکہ واپسی پر بھی ننگے پاؤں ہی گئے۔ سندھ کی سیاست میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی انٹری کے بعد فاطمہ بھٹو کی بھی جلد پاکستان آمد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس سے سابق صدر آصف علی زرداری کا سندھ کی سیاست میں کردار محدود ہونے کی توقع ہے۔