جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اگر مریم نواز خاموش ہوتیں تو کیس نہ ہوتے،مرد اہلکارکا مریم نواز کو لانے پر ن لیگ مشتعل،قانون ہاتھ میں لینے کی دھمکی دیدی

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاسی انجینئرنگ ہو رہی ہے،اگر مریم نواز خاموش ہوتیں تو کیس نہ ہوتے،حکومت کے خلاف بولنا شروع کیا تو جیل کے اندر کر دیا گیا،عوامی جذبات بھڑکے ہوئے ہیں اس لئے حکمرانوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ دھرنے کی نوبت نہ آنے دیں اور گھر چلے جائیں،رمضان شوگر ملز کیس کی چار بار تحقیقات ہوئیں،جے آئی ٹی نے تحقیقات کی،پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی دور میں اس کی کلین چٹ دی گئی،

پولیس کے مرد اہلکار مریم کو لاتے ہیں،عمران خان تم اپنی بیٹیوں کو پولیس کے دنگل میں لاؤ گے؟،متنبہ کرتے ہیں اگر مریم نواز کے لئے راستہ نہ دیا گیا تو قانون کو ہاتھ میں لے لیں گے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمامحمدزبیر نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے دعویدارہیں جنہوں نے مریم نواز کوکشمیر ریلی پر گرفتار کیا۔نوازشریف اورمریم نواز کی جانب سے پیغام دینا چاہتے ہیں کوئی ڈیل نہیں ہو گی اور وہ ویسے ہی سیاسی سر گرمیاں کریں گے۔نوازشریف کو ویڈیو سکینڈل کے بعد ایک منٹ بھی جیل میں رکھنا ظلم و زیادتی ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف رٹ الیکشن کمیشن میں کی گئی،سیاسی عہدے پر پیمرا کیسے پابندی لگا سکتا ہے، سچ سن نہیں سکتے اس لئے بلیک آؤٹ کیا یا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ماؤں کو انصاف کیا لے کر دیں گے یہاں ہماری ماؤں بہنوں کو سری نگر کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔عمران نیازی سول آمر ہے اپنی نالائقی چھپانے کیلئے میڈیا کا بلیک آؤٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نیب کے گٹھ جوڑ سے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔وزیر اعلی عثمان سے اگر ڈینگی پر قابو نہیں ہوتا تو شہباز شریف سے دم کروا لیں۔ وزیر داخلہ،وزیر قانون اپنا نہیں صرف بزدار آپ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات بھڑکے ہوئے ہیں اس لئے ان کیلئے یہی بہتر ہے کہ دھرنے کی نوبت نہ آئے اوریہ گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس کی چار بار تحقیقات ہوئیں،

جے آئی ٹی نے رمضان شوگر ملز کی تحقیقات کی،پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی دور میں کلین چٹ بھی ملی۔عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا اب روایت بن گئی ہے۔خاتون کولانے کیلئے راستہ نہیں دیاجاتا،پولیس کے مرد اہلکار مریم کو لاتے ہیں،وہ تین بار گرنے لگی تھیں،عمران خان تم اپنی بیٹیوں کو پولیس کے دنگل میں لاؤ گے؟۔متنبہ کرتے ہیں اگر مریم نواز کے لئے راستہ نہ دیا گیا تو قانون کو ہاتھ میں لے لیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…