اسلام آباد /راولپنڈی (این این آئی)سابق صدر آصف زردای کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی ،اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پمز کے میڈیکل بوڈر کو خط ارسال کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پمز کا میڈیکل بوڈر ہر ہفتے اڈیالہ جیل میں سابق صدر کا طبی معائنہ کرئے گا۔ ذرائع کے مطابق لکھے گئے خط میں کورٹ کی جانب سے آصف زرادی کو
جیل میں اے سی کی سہولت دئیے جانے پر رائے بھی طلب کرلی گئی ،میڈیکل بوڈر طبی معانیے کے حوالے سے جلد مشاورت بھی کریگا۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کو گزشتہ ماہ طبیعت ناسازی پر دو روز کے لیے پمز ہسپتال میں داخل بھی کیا گیا تھا۔آصف زرادی دل، مہروں، شوگر اور دیگر امراض میں پہلے سے ہی مبتلا ہیں۔