جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مولانافضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بعد اے این پی نے بھی حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،سوات(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اکتو بر میں لاک ڈاؤن اور لانگ میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم اے این پی کی تجویز ہے کہ لانگ مارچ سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلا کر اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سوات کے دوران مختلف مقامات پر جلسوں وشمولیتی تقریبات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور

کارکنوں نے جلسوں میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ سوات ولی خان کا دوسرا گھر ہے،انہوں نے کہا کہ قوم کا اربوں روپیہ الیکشن پر لٹانے کے بعد کٹھ پتلیوں کو اقتدار حوالے کر دیا گیا، سوات سے لائے گئے دو ایم پی ایز یونین کونسل کا الیکشن جیتنے کے قابل نہیں تھے لیکن انہیں زبردستی عوام پر مسلط کر دیا گیا، ایمل ولی خان نے کہا کہ سوات میں امن کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کا سہرا اے این پی کے سر ہے، ہم نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم کی اوچھی حرکتوں سے کشمیر کا معاملہ بگڑتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دورہ امریکہ میں کشمیر پر ڈیل اور اپنے حصے کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل سلامتی کونسل کی قرارداوں پر عملدرآمد میں ہے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کا کوئی امکان نہیں،سعودی عرب اور ایران بارے ایک سوال کے جواب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ سعودی عرب پر حملے میں ایران کبھی ملوث نہیں ہو سکتا، یہ سب مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی بین الاقوامی سازش ہے تاہم انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی فساد شروع ہوا تو اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہو گا،تحریک انصاف کی کرپٹ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے وسائل پنجاب میں خرچ کئے جا رہے ہیں اور اسی مقصد کیلئے پی ٹی آئی کو اقتدار حوالے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گزشتہ ایک سال سے

جھوٹ بول کر حکومت کر رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں کوئی قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ دیکھنے کو نہیں ملا، بی آر ٹی جیسے میگا کرپشن سکینڈل حکومت کی پہچان بن چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے نیب نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو صفر نہیں کہا جا سکتا یہ واحد حکومت ہے جس کی کارکردگی منفی 100ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو باہر سے کسی دشمن کی ضرورت نہیں،

سلیکٹڈ اعظم کے اپنے وزراء اس حکومت کو لے ڈوبیں گے، ایمل خان نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند جماعت ہیں،قوم کو آزادی کا شعور باچا خان نے جبکہ 73کا آئین ولی خان نے دیا،ایمل ولی خان نے کہا کہ پارٹی سے نکالے جانے والے افراد نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی ہے، آئین سے کوئی بھی بالاتر نہیں،انہوں نے پارٹی عہدیداروں،کارکنوں اور تمام پختونوں پر زور دیا کہ آپس میں باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…