اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں10 اعشاریہ 68 فیصداضافہ ہوا۔عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ71 اعشاریہ95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی
قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ63 اعشاریہ34 ڈالر تک پہنچ گئی۔حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر 5 فیصد کمی آگئی تاہم بعد میں صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی ذخائر ریلیز کرنے پر قیمت میں تھوڑی کمی آئی۔ حکام کے مطابق سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر واپس آپریشنل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر نے ٹویٹ کی کہ مجرم کو جانتے ہیں، سعودی عرب سے جاننے کے منتظر ہیں۔