ماسکو(آن لائن) روس کے وزیر خزانہ آنتون سیلونوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ سال سے بیرونی قرضوں کا حصول ڈالر کے بدلے یورو یا چینی یوآن میں کرسکتا ہے۔اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ آنتون سیلونوف نے ماسکو میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ سال سے بیرونی قرضوں کا حصول ڈالر کے بجائے یورو یا چینی یوآن میں ہوسکتا ہے۔ روسی سینٹرل بینک کے مطابق ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں امریکی ڈالر کا تناسب گزشتہ سال 22.7 فیصد ،یورو کا 31.7 فیصد اور چینی یو آن کا 14.2 فیصد رہا۔