لاہور( این این آئی)مکھن کی قیمتوں میں 5روپے سے 50روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 20گرام مکھن کی ٹکی کی قیمت 5روپے اضافے 20روپے،50گرام مکھن کی قیمت 10روپے اضافے 40روپے،100گرام مکھن کی
قیمت 15روپے اضافے سے 75روپے ،200گرام مکھن کی قیمت40روپے اضافے سے 150روپے،400گرام مکھن کی قیمت 60روپے اضافے سے 290روپے ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق اول درجہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔