اسلام آباد(آن لائن) وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پریس ریلیز کے مطابق ملتان۔سکھر موٹروے (M-5)کو آج(جمعہ کو) ہلکی ٹریفک لے لئے کھول دیا جائے گا۔یہ موٹروے سی پیک کا اہم حصہ ہے۔ 6رویہ اس موٹروے کی لمبائی 392کلو میٹر ہے جس سے ملک کے
دو صوبوں پنجاب اور سندھ کے درمیان معاشی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہو گی اور ملتان اور سکھر کے درمیان جی ٹی روڈ کے مقابلہ میں سفری اوقات میں خاطر خوہ کمی آئیگی۔اس موٹروے کی تکمیل سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ بھی خاطر خواہ مستفید ہوگا۔