لاہور(این این آئی)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے 6ہزار روپے اور اس سے زائد یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں اور1500روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا۔ چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی جاوید اختر کے مطابق کمرے کے یومیہ 6 ہزار یا اس سے زائد چارجز وصول کرنے والے
صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور اس سلسلہ میں پہلے مرحلے میں 100بڑے ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جارہاہے جنہیں نوٹسز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ مرحلہ وار پنجاب کے تمام ایسے نجی ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ 6ہزار یا اس سے زائد یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں سے 5فیصد کے حساب سے ٹیکس وصولی کی جائے گی اور انہیں ایک صفحے کی انتہائی آسان ریٹرن بھی دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ستمبر کے آخر یا اکتوبرکے وسط تک عملدرامد شروع کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پی آر اے نے ہیلتھ کیئر کمیشن سے پرائیویٹ پریکٹس کرنے اور 1500روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے 2200ڈاکٹرز کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں اور ان میں سے 900ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے نوٹسز کا اجراء کر دیا ہے اور ان سے بھی 5فیصد کے حساب سے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے 6ہزار روپے اور اس سے زائد یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں اور1500روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا۔ چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی جاوید اختر کے مطابق کمرے کے یومیہ 6 ہزار یا اس سے زائد چارجز وصول کرنے والے صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا