راولپنڈی (آن لائن) روزانہ کی بنیاد پر میٹرو بس راولپنڈی اسلام آباد کے مسافروں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار سے کم ہو کر ایک لاکھ رہ گئی ہے اور اس کمی کی بڑی وجہ کرائے کی شرح میں فی کس اضافہ جو کہ بیس روپے سے تیس روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ بات پنجاب ماس ٹرانزٹ
اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ راولپنڈی کمشنرنے مختلف میٹرو سٹیشنز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر صدر کا دورہ بھی کیا۔ کمشنر نے اتھارٹی کو یہ بھی کہا کہ تمام جاری کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے اور اس سلسلے میں معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔