لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے مالی سال 2018-19 کی مد میں بعض صوبائی محکموں کی جانب سے 56 کروڑ روپے کی فنڈ استعمال نہ کئے جانے پر پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 56 کروڑ روپے کی فنڈ میں سے محکمہ ٹورزم نے 38 کروڑ روپے کا بنک سے قرضہ حاصل کیا۔ جسے استعمال نہ کیا گیا۔ محکمہ
پی اینڈ ڈی نے ایشائی ترقیاتی بنک سے 25 لاکھ روپے کا قرض اور سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ورلڈ بنک سے 17 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا گیا مگر یہ قرض بھی استعمال میں نہ لایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی مذکورہ بنکوں سے قرض کے اجراء کے لئے دوبارہ درخواست پر ان بنکوں نے وفاقی حکومت سے گارنٹی طلب کر لی ہے۔