اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف و سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کردی ہے، معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ نواز شریف کا ترکی کے ساتھ جو تعلق رہا اس میں پیسوں کا لین دین ہمیں کبھی نظر نہیں آیا، سینئر
صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے وزیراعظم پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ سے میاں نواز شریف کی رہائی کی سفارش کی ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم نے کیا جواب دیا یہ معلوم نہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ڈیل اور رہائی کی خبریں آج کل بہت سرگرم ہیں لیکن ان میں کتنی حقیقت ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔