پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

حسن نصراللہ کا ایران اور علی خامنہ ای سے اظہار وفاداری کا اعادہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2019 |

بیروت (این این آئی)لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے ایران اور اس کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے اظہارِ وفاداری کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایران کسی جنگ میں شریک ہوتا ہے تو وہ کسی جنگلے میں نہیں رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسن نصراللہ نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ اگر اسرائیلی حملوں سے لبنان کے دفاع کا معاملہ آئے گا تو پھر یقینی طور پر کوئی بھی سرخ لکیر نہیں ہوگی۔

لبنان اور لبنانی عوام اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ان کے اس اظہار وفاداری سے ایک روز قبل ہی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کی ایک نئی جوہری تنصیب کا انکشاف کیا تھا اور عالمی برادری پر زوردیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ میں ساتھ دے۔انھوں نے ایرانی قیادت کو اسرائیل کی نگرانی کی صلاحیتوں سے بھی خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ ایران جو کچھ بھی کرتا ہے اور جہاں بھی کرتا ہے،اس کی اسرائیل کو خبر ہوتی ہے۔حسن نصراللہ نے یہ بھی کہا کہ بیروت کا دورہ کرنے والے اعلیٰ امریکی عہدہ دار اسرائیل نواز ہیں۔ان کا اشارہ امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈیوڈ شینکر کی جانب تھا، وہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان بحری سرحد کے تنازع پر ثالثی کے لیے آئے ہیں۔ حسن نصراللہ نے لبنانی حکام پر زوردیا کہ وہ مسٹر شینکر سے پختہ عزم کے ساتھ مذاکرات کریں۔لبنانی صدر میشیل عون نے آج ان سے ملاقات کی ہے۔ان کا اس سال کے اوائل میں محکمہ خارجہ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد لبنان کا یہ پہلا دورہ ہے۔لبنانی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا لبنان میں سرحد پر حدبندی کے لیے مصالحت کا دوبارہ آغاز کرے گا اور بے گھر افراد کی واپسی کے لیے لبنان کی مدد کرے گا۔امریکا لبنان اور اسرائیل میں سرحد پرحد بندی کے لیے مصالحانہ کردار ادا کررہا ہے۔یہ دونوں ممالک 1948ء میں اسرائیل کے قیام کے وقت سے حالتِ جنگ میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…