پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

’’جسم پر تشدد کے واضح نشانات ،ٹوٹی ہوئی پسلیاں ‘‘ پولیس کی زیر حراست ملزم عامر مسیح کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) تھانہ جنوبی چھائونی پولیس کی زیر حراست ملزم عامر مسیح کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشددکی تصدیق ہو گئی ۔عامر مسیح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں جو ہاتھوں، پائوں اور کمر پر انتہائی نمایاں ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ عامر مسیح کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے کند آلے کا استعمال کیا گیا تھا۔عامر مسیح کو تفتیش کے دوران حالت بگڑنے پر جب ہسپتال لایا گیا تو اس کی حالت انتہائی خراب تھی اور وہ اپنے پائوں پرکھڑے ہونے کے قابل نہیں تھا جسکی تصدیق ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی ہوئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ دو پولیس اہلکار عامر مسیح کو موٹر سائیکل پربٹھا کر ہسپتال لائے اور جب اسے اتارا گیا تو وہ زمین پرگرگیا ۔پولیس اہلکار وں کی جانب سے عامر مسیح کو گھسیٹ کر زبردستی ہسپتال میں لے جانے کی کوشش کی گئی اور اس دوران بھی اس پر تشدد جاری رہا جو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دکھائی دے رہا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں تفتیشی افسر ذیشان بھی دکھائی دے رہا ہے جو بعد میں ہسپتال پہنچا تھا۔ عامر مسیح کو دو ستمبر کی دوپہر حالت بگڑنے پر ہسپتال لایا گیا۔فوٹیجز میں نظر آرہا ہے کہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے جانے والے زیر تفتیش ملزم کو ایک گھنٹے بعد وہیل چیئر پربٹھا کرباہر لایا گیا اور پھرایک گاڑی میں بٹھا کر واپس لے جایا گیا۔عامر مسیح تین ستمبر کو انتقال کرگیا تھا اور اس کے لواحقین نے موت کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔آئی جی پنجاب نے اس قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ تفتیشی افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…