کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے نو اور دس محرم کو موبائل سروس بندرکھنے کی سفارش کردی، سیکریٹری داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ، پی ٹی اے کو سفارش سے آگاہ کردیا اور کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو سروس معطلی کیلئے علاقوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزارت داخلہ سے نو اور دس محرم کوموبائل سروس بند رکھنے کی سفارش
کرتے ہوئے کہا جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل سروس معطل رکھی جائے۔سندھ حکومت نے چند مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش ہے اور سیکریٹری داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ، پی ٹی اے کو سفارش سے آگاہ کرتے ہوئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو سروس معطلی کیلئے علاقوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔محرم الحرام کی سیکورٹی کے سلسلے میں شہرِ قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی جائے گی۔