ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے بھارتی صدر کو آئس لینڈ جانے اور واپسی کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکارکے بعدایک اوردھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی سرور خان ے کہا ہے کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو ہندوستان کی طرف سے آنے والی تمام فلائٹیں بند کرسکتے ہیں، بھارتی صدر کیلئے فضائی حدود بند کر دی ہے،واپسی پر بھی استعمال کی اجازت نہیں دینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 سے کشمیر پر ہندوستان نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں،مختلف 4000 لیڈران کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری علاج معالجے سے قاصر ہیں وہ باہر نہیں نکل رہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم رابطہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کے جذبات تھے کہ جیسے ہندوستان کے ساتھ تجارت معطل کیا گیا،سفارتی تعلقات نچلی سطح تک لے گئے۔انہوں نے کہاکہ آئس لینڈ جانے کے لیے ان کی فارن منسٹری نے ہماری فارن منسٹری کو درخواست کی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھارتی صدر نے پاکستانی فضاؤں سے آئس لینڈ کیلئے سفر کرنا تھا،ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں نہیں گزرنے دینگے۔انہوں نے کہاکہ بھارت آنے والی تمام فلائٹیں بھی ہم بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ہندوستان باز نہ آیا تو ہم یہ اقدام بھی اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی صدر واپسی پر بھی یہ فضائی حدود نہیں استعمال کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ  ہندوستان جیسا کررہا ہمیں بھی عملی طور پر مظاہرہ کرنا چاہیے، انڈیا کی ہر پرواز ہماری ائیر سپیس استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جارحیت کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں جس کیلئے سلامتی کونسل سے بھی رابطہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا دوہرا معیار بتانے وزیراعظم جارہے ہیں۔ افغانستان ہمارا اسلامی ملک ہیں ان کے ساتھ ہمارا اچھا تعلق ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…