پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جب خزانہ ختم ہوتا ہے تو بہت نقصان ہوتا ہے،سارے مسائل کا حل اسٹیٹ بنک کے پاس نہیں‘گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے خبردار کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے کہا ہے کہ کاروبار میں پائیدار گروتھ لانا ترجیح ہے،چھ ماہ سے پہلے کی صورتحال سے حالات بہتر ہیں،اصلاحات لائے ہیں، افراط زر کو کنٹرول کرنا سٹیٹ بینک کا کام ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی وجہ سے غلط چیزیں نہیں ہوتیں،ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ سسٹم میں لایا گیا ہے جو پہلے فکس تھا۔

گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا رورہ کر کے کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات کی۔گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ برآمدات میں 10سے 20فیصد اضافہ ہوا ہے،معیشت میں استحکام لانا ہماری ترجیح ہے،ملک کی پائیدار ترقی نجی شعبہ کی گروتھ سے ہی ممکن ہے،جب تک نجی شعبہ کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور کاروبار نہیں بڑھے گا اس وقت تک پائیدار ترقی نہیں ہو سکتی۔ہم چاہتے ہیں نجی شعبہ کاکاروبار بڑھے،منافع بڑھے اور روزگار میں بھی اضافہ ہو۔گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے کہا کہ پبلک سیکٹر سے اگر نجی شعبہ کو کوئی مسئلہ ہو تو ان رکاوٹوں کو دور کریں گے۔نجی شعبہ کو اصول وضوابط کے مطابق کام کرنا چاہیے۔مقابلہ کے رجحان کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ بہت اہم ہے،اس کی پالیسی کو بناتے وقت سپلائی اور ڈیمانڈ کی موومنٹ کا خیال رکھا جاتا ہے۔گزشتہ سالوں میں جب بھی تجارتی خسارہ بڑھا،ایکسچینج ریٹ کو ایڈ جسٹ نہیں کیا گیا بلکہ انٹیونشن کی گئی جس سے تجارتی خسارے میں اور زیادہ اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ افراط زر کو کنٹرول کرنا سٹیٹ بینک کا کام ہے،  ادھار کی قسطوں کو پورا کرنے کیلئے ڈالر موجود نہیں تھے۔جب خزانہ ختم ہوتا ہے تو بہت نقصان ہوتا ہے،کاروبار ختم ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں پائیدار گروتھ لانا ہماری ترجیح ہے۔چھ ماہ سے پہلے کی صورت حال سے اب حالات بہتر ہیں۔

ہم اصلاحات لائے ہیں،آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی وجہ سے غلط چیزیں نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ سسٹم میں لایا گیا ہے جو پہلے فکس تھا۔سارے مسائل کا حل اسٹیٹ بنک کے پاس نہیں ہے۔ایکسپورٹ اور ایس ایم ای سے متعلق پالیسی لا سکتے ہیں۔ایس ایم ای کی گروتھ ترجیح ہے۔اس موقع پر سٹیٹ بنک کی ایس ایم ای،مانیٹری پالیسی،شرح سود،نجی سرمایہ کاری کے حوالے سے کاروباری برادری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔رضا باقر نے کہا کہ کاروباری برادری کواگر بینکوں کی وجہ سے کوئی بھی دقت ہے تو اسٹیٹ بنک ان کو حل کرئے گا،دستاویزی معیشت ہماری  ترجیح ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…