اسلام آباد (این این آئی)امریکی کمانڈر برائے سنٹرل کمانڈ، امریکی سفیر اور دیگر امریکی عہدیداروں پر مشتمل وفد نے تربیلا ڈیم کا دورہ کیا اور وفد نے اپنے دورے میں پراجیکٹ کے مین ڈیم، ریزروائراور پاور ہاؤس سمیت مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین واپڈا کی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تربیلا ڈیم پاکستان کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا
کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تربیلا ڈیم کی تعمیر اور تربیلا پن بجلی گھر کی بحالی میں امریکی معاونت قابل تعریف ہے۔ امریکی وفد نے کہاکہ امریکی گرانٹ سے تربیلا پن بجلی گھر کی عمر میں 15سے20سال کا اضافہ ہوگا۔ امریکی وفد نے کہاکہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ امریکہ کی مسلسل معاونت کی بدولت تربیلا ڈیم پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا مظہر ہے۔