اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

صلاح الدین کے مقدمے کی تفتیش اب کون کرے گا؟ دوبارہ پوسٹ مارٹم،وزیراعلی عثمان بزدار نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس گردی قطعا برداشت نہیں کریگی اور اس معاملے میں عوام اور مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وہ وزیر اعلی ہائوس میں پولیس کی زیر حراست جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد محمد افضال اور وکلا ء کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔قبل ازیں محمد افضال نے

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔راجہ بشارت نے ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے واضح کر دیا ہے کہ رحیم یارخان واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا ملے گی اور آئندہ ان واقعات کے سد باب کے لیے موثر قانون لایا جا رہا ہے جس کی تیاری کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کر دی گئی ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ محمد افضال کی خواہش پر وزیر اعلی نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ مقدمے کی تفتیش پر ڈی آئی جی سطح کا افسرمقرر کیا جائے اور مقتول کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا جائے۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پولیس کو صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنانے کے لیے ٹھوس اصلاحات لائی جائیں گی اورپولیس کو تشدد کے ذریعے شہریوں کو ہلاک کرنے کی ہرکز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کی ہدایات موصول ہوتے ہی کسی سرکاری سکول یا ادارے کو صلاح الدین مرحوم کے نام سے منسوب بھی کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محمد افضال نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حکومتی درخواست پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کی جو بھی رپورٹ ہوگی وہ اسے تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقدمے میں شق نمبرسات اے ٹی اے کے اضافے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔بعد ازاں ساتھ آئے وکلا کے راہنما نے اس واقعہ کی مذمت کرنے اور ہر ممکن تعاون کرنے پروزیراعلی اور وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم فوری طور پردوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست دے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…