اسلام آباد( آن لائن )پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری کر دیا،
ضربِ آب (آج) 8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق یہ بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس پر بنائی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرینز اور سپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں۔