اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا ہے جس نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ
عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا ہے جس نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ عبدالقادر کی وفات نے ایک دوست سے محروم کردیا ہے جسکا دلی صدمہ ہے ۔ وزیر اعظم نے غم زدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی ۔