اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کو مشورہ ہے کہ بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے منصوبے نہ بنائیں کیونکہ کشمیر بھی بھارت کے لئے چندرائین ثابت ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار فواد چودھری نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے مشن نہ بنائے کیونکہ کشمیر بھی بھارت کے لئے ایک اور چندرائین ثابت ہونے والا ہے جس کی قیمت چندرائین سے کئی گنا زیادہ ہو گی ۔بھارت اپنے لوگوں کو غربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائے نہ کہ ابھی نندن کو ایل او سی پر چائے پینے جیسے منصوبوں پر پیسے لٹائے ۔