اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

کراچی میں مکھیوں کی کہانی امریکی اخبارات کی زینت بن گئی،نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں افسوسناک انکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں مکھیوں کی بہتات امریکی اخبارات کی زینت بن گئی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی شہر میں مکھیوں کی بھرمار ہے، مکھیاں محلے، بازار اور دکان میں ہر جگہ موجود ہیں، کراچی میں مکھیاں اور سیلاب اکثر اکٹھے آتے ہیں اور کراچی کے رہائشی میں ان دونوں چیزوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے مذکورہ کو بتایاکہ شہر میں مکھیوں کا بدترین طوفان ہے جب کہ انہوں نے پہلی بار اتنی تعداد میں شہر میں مکھیاں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکھیاں ہر شخص کو بری طرح متاثر کررہی ہیں، یہ بہت ڈرانے والی چیز ہے اور آپ روڈ پر باآسانی نہیں گھوم سکتے کیوں کہ یہاں ہر جگہ مکھیاں ہیں۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر میں مکھی مار اسپرے بھی شروع کرایا گیا لیکن مکھیاں اب بھی موجود ہیں، شہر میں نکاسی آب اور کچرے کے دیرینہ مسائل کے بعد مکھیوں کا نیا مسئلہ سر اٹھارہا ہے جب کہ سیاسی قیادت کئی سالوں سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہے اور کوئی بہتری کی صورتحال نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…