پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سر لانے والے کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشکی (این این آئی) تحریک انصاف کے اہم رہنما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سر لانے والے کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کمیٹی کے رکن و چیف آف رخشانی سردار پرنس عبدالقادر بلوچ کے قیادت میں یوم دفاع 6 ستمبر اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی،

ریلی سے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے شروع ہوئی اور جناح روڈ سے ہوتے ہوئے صدیق اکبر چوک پہنچی، ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ 100 میٹر لمبی قومی پرچم بھی شرکاء نے اٹھایا ہوا تھا۔مظاہرین نے پاکستان و کشمیر کے حق اور بھارت مخالف شدید نعرے بازی بھی کی۔ریلی کے شرکاء سے چیف آف رخشانی سردار پرنس عبدالقادر بلوچ،ہندو پنچائیت کے سربراہ چوہدری سندیپ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والوں کو 6 ستمبر 1965 کی عبرت ناک شکست یاد رکھنی چائیے بلوچستان کے عوام کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے پاکستان اور بلوچستان پر میلی نگاہ رکھنے والوں کے آنکھیں پھوڑ دینے کی بلوچ قبائل صلاحیت رکھتے ہیں۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور شہ رگ کے لئے کسی بھی حد تک اور جنگ کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی مودی کو قتل کریگا اس کو 10 کروڑ انعام دیا جائیگا۔بلوچ قبائل انڈیا اور انڈیا کے گماشتوں سے جنگ لڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو یاد رکھنی چائیے کہ ملک کے 21 کروڑ عوام اپنے افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کے لئے اپنا تن من اور دھن کی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…