ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کشمیر لبریشن فرنٹ سیل کا نام تبدیل کر کے کیا نام رکھ دیا گیا ، کمیٹی میں اہم انکشاف

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٓاسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت بڑی تیزی سے آرٹیکل 370اور 35اے کے خاتمہ کے بعد کشمیر میں ہندو آبادکاری کرنے کے عمل میں پیش پیش ہے ،ایک ماہ میں پانچ ہزار ہندو طلبا کو کشمیر ڈومیسائل جاری کر دیے گئے جبکہ ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو بھی کشمیر میں آباد کرنے کے لیے زمینوں کی الاٹمنٹ کرنے کے لیے لسٹیں بنائی جانے لگی ہیں۔

جموں کشمیر سے لاکھوں افراد جو پاکستان کی جانب ہجرت کر آئے تھے انکی زمینیں آباد کاروں کو آلاٹ کرنے کا قومی امکان ہے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے عمل پر پیر ا ہوتے ہوئے اب تک ساڑھے تین لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے حکومت نے کمیٹی کو بتایا کہ کشمیر لبریشن فرنٹ سیل کا نام اب جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سیل کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت شروع ہوا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ،نیاز احمد جکھڑ،روبینہ جمیل،غزالہ سیفی،احسان اللہ،نواب زادہ افتخار احمد ،شمیم آرا پنوار کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایم این اے یعقوب شیخ نے کہا کہ ہمارے مشن کو متحرک کیا جائے کیونکہ کشمیر میں اب صورتحال بہت گھمبیر ہے اور زیادہ سے زیادہ سے متحرک ہونے کی ضرورت ہے سیکرٹری کشمیر و گلگت وزارت نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے لائن آف کنٹرول پر شہید ،زخمی ہونے والے شہریوں کے لیے امدادی رقوم دوگنا کرنے کی منظوری دی ہے یوں بالترتیب جیسا کہ پہلے ملا کرتا تھا اب ری شیڈول کر دیا گیا ہے ۔ حکومت نے دو کام کیے انصاف صحت کارڈ اور بے نظیر پروگرام کو بھی آزاد کشمیر میں بھی شروع کر دیا۔ گیا ہے یوںلائن اف کنٹرول میں فرسٹ پیکج تین ارب کا دیدیا گیا جس سے وہاں کے لوگوں کی تکالیف کم ہو نگی۔علاوہ ازین جہاں جہاں کشمیر کی پراپرٹی ہیں وہاں کی لسٹ بنائی جا رہی ہیں لاہور لنڈہ بازار میں بہت پراپرٹی ہیں انکی لسٹیں فراہم کی جارہی ہیں۔بس سروس پر سیکرٹری آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ چونکہ نیلم ویلی ،چکوٹھی و دیگر سیکٹر سے بھارت جانے کے لیے بس سروس جاری تھی اور ماہانہ تین ٹرپ رکھے گئے تھے تاہم چکوٹھی سیکٹر سے زیادہ ٹریول ہو رہا تھا

لیکن اب نہیں ہے ۔ کشمیر لبریشن فرنٹ سیل کے سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ آرٹیکل 370اور 35اے کے خاتمہ کے بعد کشمیر میں بھارتی اجارہ داری بڑھ گئی ہے اس سے قبل جو کہ آئین تھا اس کے تحت بھارت صرف تین چیزوں کی اتھارٹی تھی جن میں سے ڈیفنس،کمیونیکیشن اور دفاع تھی اب مذکورہ آرٹیکل ختم کرنے سے بھارت لداخ اور کشمیر میں بھارتی آئین کے ساتھ چڑھ دوڑا ہے ۔

اس سے قبل بھی بھارت کشمیر سے مسلمانوں کی نسل کشی کر کے وہاں کی عورتوں کو بیوہ کر کے ہندو اآبادکاری کرنے کا ارادہ تھا مگر 1947 سے 2011تک اڑھائی لاکھ افراد کو شہید کر دیا گیا 2011 سے اب تک ایک لاکھ افراد کو شہید کیا گیا تاکہ ہندو ابادی کو بڑھایا جائے،بھارتی الیکشن کے ایجنڈا میں شامل تھا کہ انہوں نے یہ اقدامات کرنے ہیں اب جبکہ آرٹیکل تبدیل کرنے سے لداخ اور کشمیر میں سپیشل

سٹیٹس ختم کر دیا گیا اب ان کا پلان ہے انڈین کو زیادہ سے زیادہ بسایا جاے پانچ ہزار بچوں کی فیملیز کو جموں کشمیر میں بسانیکا پروگرام ہے اور انکے ڈومیسائل بھی بنا دیے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں فوجی ریٹائر افراد کو بھی وہاں بسانے کے لیے شفٹ کیا جانا ہے اور دوسرا سب سے بڑا جو شب خون مارا گیا اس سے کوئی بھی بھارتی

الیکشن لڑ سکتا ہے اور جو لوگ پاکستان شفٹ کر گے انکی پراپرٹی انکو شفٹ کی جا رہی ہیں اور اب وہاں انڈین کو نوکریاں بھی دینے کا پلان ہے۔کشمیری جو باہر ممالک میں ہیں انکی تعداد پندرہ سے بیس لاکھ ہے انکے ذریعہ انڈیا کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔کشمیر میں ہسپتالوں میں مریضوں کو لایا جا رہا ہے مگر علاج کے لیے ڈاکٹروں کو اجازت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…