عمان(آن لائن)اردن کو پانچ سالہ وقفے کے بعد عراقی تیل کی برآمد بحال ہو گئی۔ عراق ماضی میں بھی اس عرب ریاست کو تیل برآمد کرتا تھا۔ تاہم 2014ء سے لے کر 2017ء تک شام اور عراق کے وسیع تر علاقوں پر دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے کے بعد یہ
سپلائی ناممکن ہو گئی تھی۔ اردن کی خاتون وزیر توانائی ہالہ زواتی نے بتایا کہ عراق سے تیل کی یہ برآمد بحال ہو گئی ہے۔ عراق نے اردن کو روزانہ دس ہزار بیرل تیل فراہم کرنا شروع کر دیا ہے، جو اردن کی تیل کی روزانہ ضروریات کا سات فیصد بنتا ہے۔