کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں یکے بعد دیگر دو دھماکے، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ پہلا دھماکہ خیزی چوک میں گیس سلنڈر کا تھا، نجی ٹی وی کی ٹیم اس دھماکے کی کوریج کے لیے پہنچی تو
اسی وقت دوسرا دھماکہ ہو گیا، یہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔ واضح رہے کہ ان دھماکوں میں نو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، ان زخمیوں میں ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں اور تشویشناک حالت میں ہیں۔