ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کابل حکومت کے امریکااور طالبان معاہدے پر کان کھٹک گئے ،وضاحت طلب کر لی

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن) افغان حکومت نے امریکا اور طالبان کے مابین ممکنہ معاہدے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کو اس حوالے سے لاحق خطرات کے بارے میں مزید معلومات جاننے کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد رواں ہفتے کابل میں تھے جس دوران انہوں نے افغان حکام کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا

جس پر امریکا فوجی انخلا کی صورت میں طالبان کے ساتھ رضامند ہوا ہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور طالبان کے معاہدے سے بہت سے افغانوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہیں اس عمل سے علیحدہ رکھا گیا اور اسلامی انتہا پسندوں کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے خوفزدہ ہیں۔افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے کہا کہ جہاں کابل امن عمل میں پیش رفت کی حمایت کرتا ہے وہیں اس کے منفی اثرات بھی روکنا چاہتا ہے۔سماجی رابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’کابل کو تشویش ہے اس لیے ہم اس دستاویز کے حوالے سے وضاحت چاہتے ہیں تا کہ ہم اس کے ممکنہ منفی اثرات سے لاحق خطرات کا تجزیہ کرسکیں۔ معاہدے کے مندرجات کے مطابق پینٹاگون آئندہ برس تک افغانستان میں موجود اپنے 5 فوجی اڈوں سے 13 ہزار فوجی اہلکار واپس بلالے گا جبکہ طالبان سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔عسکریت پسندوں نے کہا تھا کہ وہ القاعدہ کو چھوڑ دیں گے ، داعش سے لڑیں گے اور عسکریت پسندوں کو افغانستان کی زمین استعمال کرنے سے روکیں گے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…