کراچی(آن لائن)منگھوپیر سے مردہ گائے بھینسوں کو کاٹ کر گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق منگھو پیر میں ایک رکشا ڈرائیور نے اطلاع دی کہ 2 افراد مردہ بھینس کو کاٹ رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپا مار کر ملزم زاہد اور شیراز کو مردہ جانور
کے گوشت سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ باڑہ مالکان نقصان سے بچنے کے لیے مردہ گائے بھینسیں انہیں فروخت کرتے ہیں اور وہ ان ہی باڑوں میں جانوروں کو کاٹ کر گوشت ہوٹل مالکان کو بیچتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزم عمران اور خادم حسین مفرور ہیں ۔