جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مصبا ح الحق پر قسمت کی دیوی مہربان ، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کتنی تنخواہ لیں گے؟ ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی نے مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ جب کہ وقار یونس کو بالنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔مصباح الحق 3 سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔جب کہ وقار یونس بھی بالنگ کوچ کے

عہدے پر 3 سال تک ذمہ دارایاں نبھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے معاہدہ کرنے سے قبل مصباح الحق نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیاہے اور اب مستقبل میں وہ کوچ کی حیثیت سے دکھائیں دیں گے۔طاقتور ترین کوچ کے ساتھ ساتھ مصباح سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ ہیں، پاکستانی کوچ کو دوہری ذمہ داری دے کر انہیں مکی آرتھر کے مساوی پیکیج دیا گیا ہے جو تقریبا 28 لاکھ روپے ماہانہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جگہ کام کریں گے، انضمام الحق ماہانہ تقریبا 16 لاکھ روپے تنخواہ لیتے تھے۔کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کے برابر اپنے سابق کپتان کو مکمل اختیارات کے ساتھ اتنا ہی معاوضہ بھی دیا ہے۔خیال رہے کہ ثقلین مشتاق نے مصباح کو ہیڈ کوچ نہ بنانے کی تجویز دی تھی۔ پاکستان کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے کہا تھا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ بنانے سے قبل مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی اور عہدہ دینا چاہیے کیوں کہ ان کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کی طرف سے 49 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے کھیلنے والے 43سالہ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مصباح کا کوئی تجربہ نہیں اور انہیں یہ عہدہ دینا بچکانہ فیصلہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…