جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

2020نئے انتخابات اور ن لیگ کی کامیابی کا سال، قوم خود عمران خان سے استعفیٰ لے گی،سابق حکمران جماعت کا دعویٰ

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ2020نئے انتخابات اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سال ہو گا،قوم خود عمران خان سے استعفیٰ لے گی، ملک کو بند گلی میں لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے،جس سے صرف مارشل لا اور نئے انتخابات ہی نکال سکتے ہیں،مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت صرف عوام سے ڈیل کرتی ہے۔

احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے،ہم نے اس ملک کو 5 سال ترقی کی راہ پر ڈالا،ملک سے اندھیرے دور کئے، سی پیک منصوبہ لائے،اس ترقی کو ختم کرنے کے لئے عمران خان کو بیرونی فنڈز کے ذریعے ہم پر مسلط کیا گیا،اتنے سالوں سے عمران خان اس غیر ملکی فنڈ کا حساب نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال میں ملک کو پتھر کے دور میں پہنچا دیاگیا ،معیشت انتہائی حد تک گر گئی،لاکھوں بے روزگار اور خط غربت سے نیچے آ گئے ہیں،عمران خان نے پاکستان کو خطرناک زون میں داخل کر دیا ہے اور اگر ایک سال اور یہ حکومت رہی تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ہر کوئی ٹانگیں کھینچ رہا تھا لیکن ہم نے ترقی کر کے دکھائی،آج انہوں نے اپوزیشن کو جیل میں ڈال کر میڈیا کو مکمل کنٹرول کر لیا ہے۔عمران خان نے آج تک یونین کونسل کا نظام تک نہیں چلایا۔انہوں نے ڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ڈیل آئین اور عوام کے ساتھ ہیں۔دنیا مان چکی ہے کہ نواز شریف کو غلط سزا ہوئی۔اگر نواز شریف کو انصاف نہ ملا تو دنیا کا کوئی سرمایہ کار پاکستان میں نہیں آئے گا۔مجھے یقین ہے کہ نواز شریف کو انصاف اور ریلیف ضرور ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس ملک کو بند گلی میں لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے۔جس سے صرف مارشل لا اور نئے انتخابات ہی نکال سکتے ہیں۔آئین اور جمہوریت کے تحت آزادانہ انتخابات کے ذریعے حقیقی نمائندہ حکومت آئے اور ملک کو بحران سے نکالے۔2020نئے انتخابات کا سال اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سال ہو گا۔قوم خود عمران خان سے استعفیٰ لے گی۔ان ہائوس تبدیلی یا عدم اعتماد کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔اس حکومت کے اتحادی بھی جوابدہ ہیں،یہ حکومت عوام میں مقبولیت کھو بیٹھی ہے۔آج ہمارا ملک سفارتی تنہائی کا شکار ہے جو چوڑیاں پہن کر اسلام آباد میں بیٹھا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…