لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ بہت جلد نئے انتخابات ہونے جا رہے ہیںاورملک میں جلد حقیقی تبدیلی آجائے گی،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کامیاب ہوگا،جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کیپٹن
(ر) محمد صفدرنے کہاکہ نئے انتخابات ہونے والے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکے ہیں۔انہوں نے ڈیل کے حوالے سے خبروں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں،اگر ہمارے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ان کو ضرور پیشکش کرتے۔