پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن کا پیسہ واپس کرنے کی بجائے سرکاری ملازم نے خودکشی کر لی،افسوسناک انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کرپشن کا پیسہ واپس کرنے کی بجائے سرکاری ملازم نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شاہین خان نامی سرکاری ملازم نے دیگر چار افراد کے ساتھ مل کر 71 لاکھ روپے کا غبن کیا تھا ملزم سے جب رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اس نے خود کشی کر لی۔

موٹروے پولیس حکام کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے کمپیوٹر آپریٹر وحید اقبال کو 71 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے کیلئے دی گئی مگر وحید اقبال نے سجاد حسین، ذیشان اقبال، شوکت اور شاہین خان سے مل کر رقم اپنے پاس رکھ لی، سب سے زیادہ پیسے 67 لاکھ روپے لوئر ڈویژن کلرک (ایل ڈی سی) شاہین خان کے پاس رکھوائے گئے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹر وے نے تحقیقات کرائی تو پانچوں ملازمین پر الزام ثابت ہوگیا، شاہین خان سے جب رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو اس نے خود کشی کرلی۔غبن میں شامل وحید اقبال، سجاد حسین کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کی گئی ہے جبکہ شوکت اور ذیشان کو وارننگ دی گئی ہے کیونکہ وہ براہ راست اس جرم کے ذمہ دار نہ تھے۔واقعہ کی تمام تر تفصیلات پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پیش کر دی گئی جس کے بعد ملازم کی خود کشی کا سن کر کمیٹی نے آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔  شاہین خان نامی سرکاری ملازم نے دیگر چار افراد کے ساتھ مل کر 71 لاکھ روپے کا غبن کیا تھا ملزم سے جب رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اس نے خود کشی کر لی۔موٹروے پولیس حکام کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے کمپیوٹر آپریٹر وحید اقبال کو 71 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے کیلئے دی گئی مگر وحید اقبال نے سجاد حسین، ذیشان اقبال، شوکت اور شاہین خان سے مل کر رقم اپنے پاس رکھ لی

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…