اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے ٹی ایم میں چوری کے دوران عجیب حرکتیں کرکے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے اور بعد ازاں دوران حراست ہلاک ہونے والے صلاح الدین کو انصاف دلوانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق ملزم صلاح الدین کو انصاف دلوانے کے لیے ٹویٹر پر JusticeforSalahuddin # اور TimeToReformPolice# کے نام سے پیش ٹیگز بھی بنا دئیے گئے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ اے ٹی ایم
مشین کے چور ہیں تو آپ پولیس کی تحویل میں ہی مارے جاتے ہیں اور اگر آپ ارب پتی چور ہیں تو آپ کو اعزاز ، تحفظ ، ہسپتال کے مہنگے علاج اور وی وی آئی پی پروٹوکول ملتے ہیں۔ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار کسی لیجنڈ نے کہا تھا کہ میں پنجاب میں پولیس ڈھانچے میں اصلاحات کروں گا جیسا کہ میں نے کے پی کے میں کیا تھا۔ایک صارف نے کہا کہ واقعہ کی وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کریں اور اسے شیئر کریں۔